لاہور27مارچ ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔چیئر مین پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن وحید اشرف وفد کی قیادت کر رہے تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو کاٹن جنرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کی کاٹن جنرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سیکٹر برآمدات اور روز گار کی فراہمی کا بڑا ذریع ہے۔کاٹن جنرز اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔











