عالمی دن برائے خواتین:ریسکیو1122 خواتین اہلکار ایمرجنسیز میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر مریضوں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتی ہیں،ڈاکٹر خطیر احمد

12

پشاور، 08مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 خواتین اہلکار ایمرجنسیز میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر مریضوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی دن برائے خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔

 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ خواتین کے دم سے ہی کائنات میں رنگ ہیں۔ خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں اور  کہا کہ عورت ایک ماں ، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت واحترام کی پیکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت  ریسکیو 1122 میں 100 سے زائد خواتین اہلکار مختلف شعبوں یعنی بطور کمپیوٹر آپریٹر، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز، فائرفائیٹرز اور ڈیزاسٹر پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر توصیفی اسناد تقسیم کیے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کیجانب سے ریسکیو1122 نےخواتین اہلکاروں کی آسانی اور دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اضلاع میں ہی انکو سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔