فیصل آباد: پولیس نے ناکہ بند ی کے دوران 100کلو سے زائد افیو ن بر آمد کر لی

54

فیصل آباد، 4 مارچ ( اےپی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویثرن کے عین مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات اور اس کے فروخت کاروں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے نہ صرف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سی آئی اے کو بھی اس حوالے سے ٹاسک دیا گیا ۔

امروز پولیس لائنز کمپلیکس میں منشیات برآمدگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز  محمد ارسلان شاہزیب نے تھا نہ ساندل بار پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ساند ل بار پولیس نے  ناکہ بند ی کے دوران ایک کار سے 100کلو سے زائد افیو ن بر آمد کی جس میں ایک خاتون کو گرفتارکرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سٹی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہے ناکہ جات اور پٹرولنگ کو مزید بڑھایا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن ارتضیٰ کمیل بھی موجود تھے۔