مردان،06مارچ(اے پی پی):تھانہ چورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر ماربل پتھر لے جانے والے چار ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والے دو رکنی راہزن گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول،موٹر سائیکل اور مال مسروقہ40ہزار روپے، 06موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
گرفتارملزم کے دوسرے شریک واردات ساتھی کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان نے ہمراہ ایس ایچ او چورہ ولایت شاہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کیا ہے جبکہ دوسرے شریک واردات ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری۔











