ملتان؛مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے،شہریوں کو بیک وقت 20 کلو آٹا دینے کا آغاز

41

ملتان،27 مارچ(اے پی پی):شہر اولیاء میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی کامیابی سے فراہمی جاری ہے،عوامی سہولت کیلئے ایک تھیلا لینے والے شہریوں کو بیک وقت 20 کلو آٹا دینے کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سکیننگ کاؤنٹر مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا نے آٹا سپلائی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت انتظامی معاملات پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ  20کلو آٹا دینے سے شہریوں کو بار بار چکر نہیں لگانا پڑینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 3 لاکھ سے زائد مفت تھیلے حقداروں کو مہیا کیا جاچکے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی چیکنگ کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز میں شہریوں کی شکایات حل کی جارہی ہیں۔

سی پی او نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر شدید رش کے باعث فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رضا کار عوامی خدمت کیلئے ہر پوائنٹ پر موجود ہیں۔