ملتان، ،09 مارچ (اے پی پی ):گردوں کے عالمی دن کے موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے،جس کا مقصد گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگہی و شعور پیدا کرنا تھا، نشتر ٹاور سے شروع ہونے والی واک حیات ظفر آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہوئی،واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔
سیمینار میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ امراض گردہ سے صحت مند زندگی ممکن ہے۔ انہوں نے گردوں کی بیماری سے بچنے کے لیے عوام کو پانی کے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی اور سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے پیغام میں عوام کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مستند معالج سے باقاعدگی سے چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا۔
تقریب کے اختتام پر مقررین اور منتظمین میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔











