نارووال،03 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی زیرصدارت جمعہ کو یہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنرنارووال نےاجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں موئژطریقے سےپوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نےاسسٹنٹ کمشنرزکو محکمہ صحت کی آوٹ ڈوراورانڈورٹیموں کی طرف سے مقررہ ہدف کو یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ ٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے سول سوسائٹی کےافراد کو بھی شامل کیا جائے اورڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت اورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے65ہزار117جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13 ہزار606ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ 1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔
اجلاس میں انٹامالوجسٹ امانت ،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،سی او ضلع کونسل ملک ابراراحمد،ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،سی ڈی اوعاصم ریاض واہلہ،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری سمیت ماحولیات، پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،فوڈ،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔











