کوئٹہ میں گزشتہ شب شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری

7

کوئٹہ،30 مارچ(اےپی پی):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ شب شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا اور لوگوں نے گرم کپڑے اوڑھ لئے، بارشوں کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کے نکاس کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے گرم ہوتے موسم میں بارشوں کے باعث سردی کی واپسی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا۔