نوشہرہ ورکاں سرکل علاقہ تھانہ تتلےعالی ،اروپ اور لدھیوالہ وڑائچ میں دوران واردات عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

61

نوشہرہ ورکاں 04 مارچ (اے پی پی ):نوشہرہ ورکاں سرکل علاقہ تھانہ تتلےعالی ،اروپ اور لدھیوالہ وڑائچ میں دوران واردات عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔نوشہرہ ورکاں  سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے وقوعہ جات کا سخت نوٹس لیا ۔

نوشہرہ ورکاں وقوعہ جات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔پولیس ٹیموں نے موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ جات میں ملوث درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سرکل نوشہرہ ورکاں تھانہ کوٹ لدھا میں گرفتار درندہ صفت  ملزمان کی شناخت ذیشان عرف شانی ،ساجد علی اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان نے تھانہ تتلے عالی ،تھانہ اروپ اور لدھیوالہ وڑائچ کے علاقوں میں دوران واردات عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔درندہ صفت ملزمان کو بمطابق قانون سخت سزا دلوائی جائے گی۔