وزیراعلی پنجاب کا بے سہارا بچوں کے سنٹرز اور کاشانہ کا انتظام لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سپرد کرنے کا فیصلہ

25

لاہور،14مارچ  (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی درخواست پر معروف صنعتکار اور مخیر حضرات بے سہارا بچوں کا سہارا بنیں گے۔گوہر اعجاز،میاں احسن،انوار غنی اور فواد مختار نے وزیراعلی محسن نقوی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پنجاب کے12 چلڈرن ہومز اور 3 کاشانہ مراکز کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا،چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز میں 611 بچے اور بچیاں  زیر کفالت ہیں۔

وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر  بے سہارا بچوں کے سنٹرز اور کاشانہ کا انتظام صنعتکاروں اور مخیر حضرات کے ادارے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزاورحکومت پنجاب کے درمیان اس ضمن میں جلد معاہدہ ہوگا۔وزیراعلی محسن نقوی نے معاہدے کے مسودے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز کے بچوں کو قابلیت کے مطابق اچھے نجی سکولوں میں داخل کرایاجائے گا۔پنجاب میں بے سہارا بچوں کے لئے مراکز کا عالمی معیار کے مطابق نظام وضع کیاجائے گا۔حکومت پنجاب چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز کی ضرورت کے مطابق نئے کمرے تعمیر کرے گی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت سنت نبوی ۖاوردینیفریضہہے۔یتیمبچوںکیکفالتکرنےوالےافرادمعاشرےکےمحسنہیں۔نجیشعبےکےتعاونسےیتیمبچوںکیدیکھ بھال و تعلیم تربیت کے لئے بہترین سسٹم وضع کیاجائے گا۔یتیم خانو ں میں ٹرینڈ سٹاف اور آیا تعینات کی جائیں گی۔بے سہارا بچوں کی بہترین کفالت کرکے اپنی سماجی،اخلاقی او ردینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

وزیراعلی محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی وزرا  ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،ایس ایم تنویر،بلال افضل،منصور قادر،اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصر ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں گوہر اعجاز،میاں احسن، انوار غنی اور فواد مختار نے خصوصی طورپر شرکت کی۔