ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 18 مارچ(اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کے احکامات اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد مستحقین میں مفتآٹے کی فراہمی کیلئے اتوار کے دن بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر کے ہمراہ ٹرکنگ پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹا لینے والے افراد کو طریقہ کار کے بارے خود آگاہی فراہم کی، ضلع بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے 30پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔کاؤنٹر پر مستحقین شناختی کارڈ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کے عمل کی تصدیق کے بعد مفت آٹا وصول کرسکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو ایک بڑا ریلیف پیکج فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفاف ترین بنانے کیلئے ہر پوائنٹ پر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔











