پاکپتن؛تین روزہ بابا فرید کلچرل فیسٹیول کا آغاز،نامور فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے

4

پاکپتن ، 17 مارچ (اے پی پی ):پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام  تین روزہ بابا فرید کلچرل فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے،فیسٹول میں نامور فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔

تین روزہ بابا فرید کلچرل فیسٹول کے پہلے روز ایم سی ہال پاکپتن میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ننھے فنکاروں نے ٹیبلوز پیش کئیے جبکہ پُتلی تماشا اور میجک شو نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔بابا فرید کلچرل فیسٹول میں گندھارا تہذیب،ہڑپہ تہذیب اور دیگر ثقافتی مصنوعات کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئیے ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

بابا فرید کلچرل فیسٹول کا مقصد نا صرف شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بابا فرید کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو بھی عام کرنا ہے۔