پشین؛ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی  حاجی عبدالواسیع ترین   کی وفات   پر اہل خانہ سے تعزیت

4

پشین،29 مارچ (اے پی پی): بلوچستان ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس ہاشم ،جسٹس نذیر احمد لانگو ،جسٹس گل حسن ترین ،جسٹس عامر رانا،سردار احمد حلیمی ،جسٹس روزی خان بڑیچ ،جسٹس عبداللہ بلوچ ، جسٹس اعظم سواتی،سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان کاکڑ ،رکن صوبائی ادمبلی نصراللہ زہری ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی ،نوابزادہ محبوب جوگیزئی ، سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ  نے  سابق صوبائی محتسب بلوچستان حاجی عبدالواسیع ترین ایڈووکیٹ مرحوم کی وفات پر ان گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان  کے  صاحبزادہ میرویس ترین ایڈووکیٹ ، محمد ادریس بھائی پراسیکیوٹر بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ ، کوارڈینٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ ،کزن  قبائلی رہنماء حاجی غازی خان ترین تعزیت کا اظہار کیا۔

 چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے غمزدہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی کےلیے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔