ڈیرہ مراد جمالی؛ پاک افواج کی حمایت میں ریلی ،شرکاء کے پاکستان وپاک فوج زندہ آباد کے نعرے

2

 ڈیرہ مراد جمالی،22 مارچ(اے پی پی): ڈیرہ مراد جمالی میں پاک افواج کی حمایت میں چیئرمین ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹی میر آصف لہڑی کی قیادت میں لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی سے ریلی  نکالی  گئی  ، جس میں شریک شہریوں نے  پاکستان زندہ آباد ،پاک فوج  زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اپنے سیاسی مفاد کی خاطر پاک افواج کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ہم ان مفاد پرست عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پوری قوم پاک افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی حفاظت ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں اور کرتے آرہے ہیں اور ملک دشمن عناصر اور دشمن ممالک کے خلاف سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک اور عوام کی حفاظت پر دن رات معمور ہیں۔