ڈیرہ مراد جمالی؛ یوم قرارداد پر پی ٹی آئی کے خلاف ریلی، عمران خان کی ریاست مخالف مہم کی مذمت

6

ڈیرہ مراد جمالی، 23 مارچ (ٓاے پی پی ):یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے  اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک میں جاری افراتفری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال خان عمرانی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔

ریلی عمرانی ہاوس سے نکالی گئی جو بھنگر چوک اور مزدور چوک سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچی جہاں عمران خان کی ریاست مخالف مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے آج کے دن ملک کے لیے قرارداد پیش ہوئی جس کی حفاظت پاک فوج ہمیشہ سے کرتی آرہی ہے، عمران خان انڈیا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں اور پاکستان قوانین کی سخت خلاف ورزی کررہے ہیں جس کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

 ریلی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔