کوئٹہ: نیشنل ویمن ہاکی پلیئر شاہدہ رضا بہشت زینب قبرستان میں سپرد خاک

16

کوئٹہ،17مارچ(اے پی پی ): نیشنل ویمن ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کو کوئٹہ کے بہشت زینب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ ناصر آباد امام بارگاہ میں ادا کی گئی  ہے۔

شاہدہ رضا کی میت گذشتہ روز استنبول سے براستہ کراچی کوئٹہ لائی گئی تھی، تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئی

تھیں ۔وزیر اسپورٹس عبدالخالق ہزارہ بھی نماز جنازہ میں موجود تھے ۔

 شاہدہ کا تعلق کوئٹہ سے تھا  وہ بہتر روزگار کیلئے یورپ پہنچنا چاہتی تھیں ، دفتر خارجہ اور اٹلی ایمبیسی سے رابطوں اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد  میت واپس لائی گئی ۔ میت لانے کیلئے چیرمین سینٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اہم کردار ادا کیا، کشتی حادثہ اٹلی کے قریب 26 فروری کو پیش آیا تھا ۔