بہاولنگر،13مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مراکز میں آنے والے زمینداروں و کاشکاران کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
وہ پیر کو یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں رمضان بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی اور ضلع میں گندم کی خریداری، جشن بہاراں کی تقریبات اور مردم شماری کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس کو ضلع بھر میں گندم خریداری و باردانہ کی فراہمی کے امور اور کاشتکاروں و زمینداروں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کو ضلع بہاولنگر میں رمضان بازاروں کے قیام اور صارفین کو رمضان المبارک میں سہولیات کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں جشن بہاراں کی تقریبات کا بھی جائزہ لیا گیا اور مردم شماری پر ابتک کی پیش رفت اور متعلقہ امور پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر, ڈی او انڈسٹریز اورمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔











