گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت ناگمان الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کا اجلاس

5

پشاور، 9مارچ(اے پی پی): گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت ناگمان الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کے حوالے سے گورنرہاؤس پشاور میں اجلاس  ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن ایگزیکٹیو کمیٹی ناگمان الٹرالائٹ اینڈ سپورٹس فلائنگ کلب پشاور سکوارڈن لیڈر(ر) محمد ازک خان، چیف پائلٹ اینڈانجینئر قاضی سجاد احمد، چیف پائلٹ قاضی طفیل احمد، پائلٹ قاضی اشر، قاضی ارسلان اور دیگر شریک تھے۔

کلب انتظامیہ نے گورنر کو مذکورہ ادارے کے اغراض و مقاصد اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایاکہ کلب کاقیام 2008 میں ہواتھا اور128 کنال اراضی کلب کو30 سال کیلئے لیز پر دی گئی۔ تاہم بعد میں 2009 میں فلائنگ کلب کو اضاخیل بوٹانیکل گارڈن منتقل کیاگیا۔

اجلاس میں گورنر کو سفارش کی گئی کہ ناگمان چونکہ طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ اور ہوائی مشقوں کیلئے موزوں اراضی ہے اس لئے یہاں منتقلی کی جائے۔

اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی کاکہناتھا کہ فلائنگ کلب کے تمام مسائل کومتعلقہ حکام سے باہمی مشاورت اور سیکورٹی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے حل کیا جائیگا اور ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترسفارشات کو تحریری شکل میں لاکر جمع کرائیں تاکہ اسے متعلقہ محکموں کے سامنے ایک طریقہ کار کے مطابق لائے جائے۔