گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی ممتاز قانون دان محمد واسیع خان ترین کے وفات پر اظہار تعزیت

38

پشین،31 مارچ (اے پی پی ): گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سابق محتسب اعلی و ممتاز قانون دان محمد واسیع خان ترین کے وفات پر اظہار تعزیت کی ۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے سابق صوبائی محتسب بلوچستان حاجی محمدواسیع ترین ایڈووکیٹ مرحوم کی وفات پر ان گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان  کے بھائی پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد خان ترین ایڈووکیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین حفیظ اللہ کاکڑ , ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحلیم اچکزئی بھی موجود تھے۔