ہرنائی؛ تعلیم اور سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی ، طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

5

ہرنائی،12مارچ(اے پی پی ):پشتونخواہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تعلیم اور سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی پختونخوا ملی پارٹی کے  ضلعی دفتر سے نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے ہر بچہ سکول میں استاد کلاس روم میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے،بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے سکول داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں،دنیا کے تمام مذہب اقوام نے علم کے حصول کو بنیادی اہمیت دی ہے،پی ایس او کا مقصد ہر استاد سکول میں ہو اور ہر بچے کو مادری زبان میں تعلیم دیا جائے۔

ریلی میں پشتونخوامیپ ،پی ایس او کے عہدیداران کے علاؤہ طلباء اور ننے منے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔