اوکاڑہ: کاشتکاروں کو گندم خریداری سنٹروں پر تمام ممکنہ سہولیات اورآسانی کو اولین فوقیت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر

12

اوکاڑہ،06اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری مہم کو اس انداز سے آگے بڑھایا جائے کہ گندم خریداری کا ہدف بھی حاصل ہو کاشتکاروں کو گندم خریداری سنٹروں پر تمام ممکنہ سہولیات دستیاب ہوں اور ان کو رقم کی ادائیگی بھی احسن انداز میں بر وقت ہو سکے گندم خریداری مہم میں محکمہ خوراک کے ساتھ محکمہ مال سمیت دیگر متعلقہ محکمے خریداری سنٹروں پر اپنے محکمے سے متعلقہ انتظامات کو فول پروف بنائیں اس سلسلہ میں کسی سطح پر بھی ربط و رابطہ میں تعطل نہیں ہونا چاہیے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ خریداری گندم مہم میں ضلع میں ایک لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف ہے 10 اپریل سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی شروع کی جائے گی اور 12 اپریل سے تمام گندم خریداری سنٹر فعال ہوں گے محکمہ خوراک نے اوکاڑہ میں 15 گندم خریداری سنٹر بنائے ہیں جن میں سے 12 تحصیل دیپالپور اور 3 تحصیل رینالہ خورد میں قائم کئے گئے ہیں تمام سنٹرز پر سپر وائز ر ی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس میں کاشتکاروں کے نمائندے بھی شامل ہیں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر پابندی کے قانون کے اطلاق کے لئے ضلع کے مختلف مقامات پر 10 چیک پوسٹس بھی قائم کر دی گئی ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم خرید کی جائے 3900 روپے فی 40 کلو گرام گندم خرید کی جائے گی اور کاشتکاورں کو 100 کلو گرام کی بوری کا 60 روپے فی بوری کرایہ الگ سے ادا کیا جائے گا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق کاشتکاراپنے استعمال کے لئے 25 من تک گندم رکھ سکتا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم میں تمام سنٹروں پر سی سی ٹی وی کیمر ے لگائیں جائیں گے سنٹروں پر تعینات عملہ محنت،لگن اور جانفشانی سے مہم کو کامیاب بنانے گندم خریداری سنٹروں میں آنے والے کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی کو اولین فوقیت دی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو،  سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

شہباز ساجد اوکاڑہ/فاروق