نوشکی،6 اپریل (اے پی پی): گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نےکہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کاروبار اور تعلیم میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر قبائلی معتبرین سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں معززین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکمشنررخشان ڈویژن۔ ڈپٹی کمشنرنوشکی خرم خالد ڈی آئی جی نزیر احمد کرد ایس پی عبدالروف بڑیچ۔ میر بہادر خان مینگل نزیر بلوچ ۔آغا سیدزین العابدین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا چونکہ بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے کاروبار کے لیے امن و امان انتہائی ضروری ہے جب لوگ خوشحال ہونگے تب تعلیم کی طرف زیادہ توجہ ہوگی کمشنر رخشان ڈویژن لیویز فورس کو دیگر غیر سرکاری جگہوں کی بجائے سرکاری ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جائے جس سے امن و امان رکھنے میں مدد ملے گی انہوں نے قبائلی معتبرین اور سیاسی نمائندوں کی تجاویز اور مشوروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا سرکاری اداروں کے مختص زمینوں کو قبضہ کرنے کی شکایات مل رہی ہے کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈی سی نوشکی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے بارڈری کاروبار کے حوالے سے کہا کے بلوچستان میں کوئی کارخانہ نہیں عوام کا ذریعہ معاش بارڈر پر ہے اس سلسلے میں جلد ہی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے ایک اہم میٹنگ کرینگے تاکہ بارڈری کاروبار کا کوئی حل نکل سکے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کے امن و امان بہتر کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے تاہم صوبے میں پشتون بلوچ کاقبائلی روایات بھی ہے ان کی پاسداری بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کے کمشنر رخشان ڈویژن اپنے اضلاع میں عوامی جرگہ منعقد کرے تاکہ عوامی مسائل سے آگاہی ہوسکے گورنر بلوچستان نے بی این پی کے صدر میر بہادر خان مینگل کی دعوت قبول کر تے ہوئے عیدالفطر کے بعدنوشکی کے دو روزہ دورے کا اعلان کیا۔











