اوکاڑہ،06اپریل(اے پی پی): فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے ڈیری مصنوعات میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، حاجی عظیم سپر مارکیٹ اوکاڑہ میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر400 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیری پروڈکشن یونٹ سے لئے گئےٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی،دودھ میں قدرتی غذائیت، فیٹ کی کمی بھی پائی گئی اورسیمپل فیل ہونے پرسینکڑوں لیٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ہے اورڈیری یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی ہے۔
فوڈاتھارٹی پنجاب کے مطابق ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ انسانی صحت کےلیے نقصان دہ ہے، انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔











