ڈیرہ بگٹی، 06 اپریل (اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس برنجو ، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدلعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں رمضان سستابازار کا انعقاد کیاگیا۔ سستا بازار میں گوشت چینی، کھجوریں، دالیں گھی، چاول سبزیاں ، پھلوں سمیت تمام خوردونوش اشیاء کے اسٹال لگائے گئے اور عوام نے سستے داموں خریداری کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی نے مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ سستا بازارکے انعقاد کا مقصد عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا ماہ صیام میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کہا کہ شہریوں نے سستا بازار کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔











