اٹک: انتظامی معاملات میں بہتری اور مفاد عامہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ

21

اٹک، 27 اپریل (اے پی پی): کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں بہتری اور مفاد عامہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ اٹک کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کنزہ مرتضیٰ، ایڈیشنل کمشنر اشتمال راولپنڈی چودھری عبدالماجد، ڈپٹی کمشنر راٶ عاطف رضا اور دیگرانتظامی افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے دورے کے دوران محتلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتےہوۓ کمشنرراولپنڈی کو بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں 21سکیموں پر کام جاری ہے جن پر27527.965ملین روپےلاگت آۓ گی۔ان میں ہاٸی وے کی 26سکیموں پر 10233.957ملین،بلڈنگزکی 22سکیموں پر2487.363ملین،پبلک ہیلتھ کی 07سکیموں پر 1426.304ملین اورلوکل گورنمنٹ کی 02سکیموں پر 135ملین روپےلاگت آۓ گی۔ریونیوکےحوالے سے کمشنر راولپنڈی کوبتایاگیاکہ اس سال محکمہ مال کے اہداف حاصل کرنےکی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے دورہ اٹک کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں نمبردارکنونشن میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتےہوۓ انہوں نے کہاکہ نمبردار محکمہ ریونیو میں اہم مقام رکھتےہیں اور انتہائی قابل احترام ہیں۔کمشنرآفس کے دفتر کے دروازےان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ نمبرداران نے کمشنرراولپنڈی کومطالبات پیش کیے جن پر انہیں یقین دہانی کرواٸی گٸی کہ آٸندہ ایک ماہ کے تک ان کے مطالبات پورے کیے جاٸیں گے۔بعدازاں کمشنر راولپنڈی نے مقامی مارکی میں اٹک جم خانہ کےقیام کے سلسلے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اٹک جم خانہ کے قیام سے صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔جس سے شہرکی قسمت بدلی گی۔اس پہلے سرگودھا،فیصل آباد،ڈی جی خان اور گجرات میں بھی جم خانہ کلب قاٸم کیےگٸےہیں جو کامیابی سے ہمکنارہوئےہیں۔