جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ سسٹم لانچ کر دیا گیا   ہے ؛ نئیر مصطفیٰ

21

ملتان،7اپریل  (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے لئے ای فائلنگ سسٹم کے فوکل پرسن و ڈپٹی سیکرٹری سروسز نئیر مصطفیٰ نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے اور تمام محکموں کی جانب سے اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی  پنجاب کے کمیٹی روم میں ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اس لئے دنیا سے ہم قدم ہونےکےلئےپاکستان میں بھی دفاترکوالیکٹرانک فائلنگ کے نظام سےلیس کرناہوگا۔

ڈپٹی سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نے کہا کہ ای فائلنگ کے نظام سے وقت اور پیسے کی50فیصد بجت ہوگی،اس کے علاوہ ای فائلنگ سسٹم زیادہ محفوظ،موثر اور برق رفتار ہے۔

اس موقع  پر سیکرٹری سروسزامجد شعیب ترین نے کہاکہ تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس مکمل طور ای فائلنگ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔اس موقع پر پی آئی ٹی بی کے فوکل پرسن عبدالروف نے ای فائلنگ سسٹم بارے بریفنگ دی۔