رینالہ خورد: اسسٹنٹ کمشنر کاچھاپہ، ذخیرہ کی گئی سات سو بوری چینی برآمد کر لی گئی

10

رینالہ خورد10اپریل(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردچودھری ضیااللہ چدھڑ نے نواحی گاؤں 15ون اے ایل میں چھاپہ ماراجہاں چھاپے کے دوران ایک نجی گودام سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 700 بوریاں برآمد کرلیں اور گوادام مالک ذخیر اندوز کے خلاف ایک لاکھ 50ہزروپیے جرمانہ عائد کردیااورذخیرہ کی گئی چینی کو اپنے قبضے میں لیکرکنٹرول ریٹ پر فروخت کروادیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ نے کہا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دینگے اورذخیرہ اندوزں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہینگی۔