کوئٹہ 10 اپریل (اے پی پی ):کوئٹہ کے قندھاری بازار میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید جبکہ 8 زخمی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں شدید نوعیت کے زخموں کیساتھ متاثرین کو لایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سول ہسپتال میں بم دھماکے میں زخمی ہونے افراد کی عیادت کی۔











