سکھر: عظیم صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے عرس مبارک کی تیاریاں مکمل

20

سکھر،04اپریل(اے پی پی)رانی پور کے قصبہ درازی شریف میں سندھ کے عظیم صوفی بزرگ ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کے 202 ویں سالانہ عرس مبارک کی غیر سرکاری تقریبات کا افتتاح ہو گیا ہے، درگاہ کے سجادہ نشیں پیر خواجہ عبدالحق فاروقی نے مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور غیر سرکاری تقریبات کا افتتاح کیا ۔عرس مبارک کے موقع پر ملک کے کونے کونے سے سچل کے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، درگاہ کو جانے والی سڑکوں پر پولیس ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور درگاہ کے اطراف واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جن میں سی سی ٹی کیمرے نصب ہیں، کل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ درگاہ شریف پہنچیں گے اور مزار پر چادر چڑھا کر سرکاری تقریب کا افتتاح کریں گے۔