نارووال۔ 14 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اشرف کی زیر صدارت گندم خریداری مہم2023 کے حوالے سے اجلاس کاانعقادکیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے حوالے سے قائم کئے جانے والے گندم خریداری مراکز پر سٹاف کی تعیناتی،بینکوں پرخصوصی کاونٹرز بنانے اورکسانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو گندم خریداری مراکز کی فیزیکل ویریفکیشن کی بابت وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےضلع نارووال سے غیرقانونی طور پر دوسرے اضلاع کو سپلائی کی جانے والی گندم کے عمل کو سختی سے روکنے کے حوالے سے ضلع کے داخلی اورخارجی راستوں پر بنائی جانے والی چیک پوسٹوں پر سکیورٹی سمیت ریونیو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آرراناامجدعلی،اسسٹنٹ کمشنرراناظفراللہ خاں،فاروق اعظم،خضرظہورگورائیہ،ڈی ایف سی شاہ نوازچوہان،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری اورسیکرٹری ملک مظفرارشادنے شرکت کی۔











