عید کا تیسرادن ، تفریحی مقامات پر رش

56

اوکاڑہ ،۲۴ اپریل (اے پی پی ):عید کے تیسرے روز بھی پارکوں اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کا رش نظر آیا۔لوگ عید کی آخری چھٹی کیروزبھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے رہے۔ عیدالفطرکے تیسرے اور آخری روز صبح سویرے ہی سے بچوں بڑوں نے پارکوں اوردیگر تفریحی مقامات کارخ کرلیا ہے۔ فن لینڈ پارک، واٹر پارک اور دیگر پارکوں میں رش نظر آیا۔ بچے جھلوے جھولتے اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔