قبضہ مافیا نے شہید سیاچن میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی زرعی زمین پر بھی قبضہ کرلیا

44

 

ٹنڈو محمد خان،۲۴ اپریل(اے پی پی):بااثر قبضہ مافیا نے شہید سیاچن میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی زرعی زمین پر بھی قبضہ کرلیا, شہید جوان کی بیوہ و یتیم بچوں کو خاموش رہنے کی دھمکی, آواز بلند کرنے پر جان لیوا نتائج کی دھمکیاں, یتیم بچوں اپنے ماموں کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب ٹنڈومحمدخان پہنچ گئے, صحافیوں سے روتے ہوئے مدد کی اپیل کردی, ٹنڈومحمدخان کے گاؤں جان محمد لاشاری کے رہائشی شہید حوالدار محمد انور لاشاری کے معصوم بچوں نے اپنے ماموں رجب علی لاشاری کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے والد محمد انور لاشاری پاک آرمی میں حوالدار تھے, 17 دسمبر 2021 کو سیاچن کے مقام پر دشمن سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے, یتیم بچوں کے ماموں رجب علی لاشاری نے بتایا کہ شہید کی ذاتی 2 ایکڑ 4 گھنٹا زرعی زمین ہے ,انور لاشاری کی شہادت کے مذکورہ زمین پر بااثر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے اور ہمیں ہماری ہی زمین پر جانے کی بھی اجازت نہیں ہے, چند روز قبل شہید کے بیٹے اور مجھ پر فائرنگ بھی کی تھی, انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور منشیات فروش اشرف جوکھیو, نظام جوکھیو, عبدالمجید جوکھیو ہمیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں, ہم نے تحصیل بلڑی شاہ کریم پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے لیکن پولیس مزکورہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے, شہید حوالدار محمد انور لاشاری کی بیوہ اور بچوں کی جان کو خطرہ ہے ,انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر ,سپریم کورٹ کے چیف جسٹس , ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔