فیصل آباد،03اپریل(اے پی پی ):ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ،ریسکیو 1122 نے ایک ماہ کے دوران 10155 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 9415 افراد کو مدد فراہم کی۔
ریسکیو1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں ریسکیو سینٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کی۔کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مارچ میں ریسکیو کنٹرول کو 10155 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں ،ریسکیو 1122 نے 07 منٹ اوسط ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2597 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 6219 میڈیکل، 133 آگ لگنے، 275 کرائم، 11 ڈوبنے، 10 عمارت گرنے اور 910 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا، 9415 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 3508 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، 5521 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ مجموعی طور پر 386 موقع پر جاں بحق ہوئے، ان میں سے 26 افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔











