ماہ مارچ میں پنجاب ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان کی کارکردگی  باقی تمام ریجن سے نمایاں رہی ؛ہمانصیب

15

ملتان،09 اپریل(اے پی پی): سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے کہاہے کہ ماہ مارچ میں پنجاب ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان کی کارکردگی پنجاب کے باقی تمام ریجن سے نمایاں رہی ہے مختلف نوعیت کے267 مقدمات درج رجسٹرڈ، سینکڑوں ملزمان پابندِ سلاسل اورمقدمات درج ہوئے۔

اتوار کو یہاں میڈیا بریفنگ میں سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں موٹر وے پولیس نےشراب و منشیات فروشوں کے خلاف 47 مقدمات درج کرکے 498لیٹر شراب اور2560گرام چرس کے ساتھ ہیروین 410 گرام برآمد کی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 14مقدمات درج کر کے02کلاشنکوف، گن01، پمپ ایکشن01، پسٹل10اور48گولیاں برآمد کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز پر سفر کرنے والے 438افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی جبکہ 92 کس اشتہاری جس میں بی کٹگیری کے 90اور اے کٹگیری کے 02، عدالتی معفرران میں اے کٹگیری کے05اور بی کٹگیری کے 60مجرمان گرفتارکیے۔

 ہمانصیب نے کہا کہ تیزرفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 131مقدمات درج کیے گئے مال مسروقہ میں موٹر سائیکل،10عددچوری شدہ جنکی مالیت 453500 روپے،مضحرصحت گوشت 160گرام،سامان آتش بازی میں 06آٹیمز،97A-MVO  کے39 اور 242 ناجائز تجاوزات ہٹائیں گئی جبکہ18عدد گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔

ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب  نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا۔