ملتان، 09 اپریل(اے پی پی): ریسکیو 1122 نےاللہ ھو اکبر چوک انڈسٹریل اسٹیٹ میں سپرے فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس ، 3 فائر وہیکلز اور ایک واٹر بائوزر نے حصہ لیا، آگ سے تمام علاقہ مکین محفوظ رہے اور بروقت کارروائی کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور آبادی کو بھی آگ سے محفوظ کیا گیا۔











