ملتان ڈویژن میں رمضان پیکج فری آٹا سکیم کامیابی سے جاری ہے

17

ملتان 08 اپریل ( اےپی پی):ملتان ڈویژن میں رمضان پیکج فری آٹا سکیم کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ بہترین انتظامات سے متعدد خاندانوں کو مکمل کوٹہ فراہم کیا جاچکا ہے اور کہا ڈویژن میں ایک روز میں 2لاکھ12ہزار1سو84 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ابتک45لاکھ13سو38 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔ عامر خٹک نے کہا انتظامیہ، پولیس، مختلف محکموں کے افسران و ملازمین، سول ڈیفنس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہریوں کو فری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ نے محنت کی ہے۔ تمام اہل افراد کو آٹا ملنے تک انتظامیہ مزید جانفشانی سے کام کرے۔  کمشنر عامر خٹک کا فوڈ افسران کو آٹا کوالٹی کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکج دیا ہے۔

 کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت رمضان پیکج فری آٹا سکیم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈی سی ملتان عمر جہانگیر، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد موجود تھے اور ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔