ملتان۔13اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت گندم خریداری مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ ڈویژن میں گندم خریداری مہم کا 6 لاکھ51ہزارکاٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔مقررہ ہدف جلد ازجلد حاصل کیا جائے۔گندم خریداری مراکز پرتمام سہو لیات فراہم کی جائیں۔ گندم سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کیلئے چیک پوائنٹس بڑھائی جائیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایا کہ ڈویژن کے 48 گندم خریداری مراکز پر گندم خریداری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اب تک 18لاکھ64ہزار6سو60 باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے۔ ڈویژن میں 68128 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔گندم سمگلنگ مافیا کے خلاف 83 چھاپے مارے گئے۔ ابتک گندم سمگلنگ میں ملوث 74 گاڑیوں کو تھانے میں بند کروایا گیا۔1632 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر گندم خریداری مراکزپرجمع کروائی گئ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔











