موسیٰ خیل،06 اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے مگر قدرتی آفات کے سامنے انسانی طاقت بے بس ہو کر رہ جاتی ہے،عوام کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے سلئ روڈ اور سرغسی سلئ روڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جن علاقوں میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں وہاں پر فوری طور پر کام شروع کیے جائیں گے۔
اس موقع پر سلئ ایکشن کمیٹی کے ممبران اور متاثرہ علاقے کے معتبرین بھی موجود تھےجن کو ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے یقین دلایا کہ یہ روڈ فوری طور کھلنے میں تاخیر نہیں کریں گے، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔











