میرپورخاص،06اپریل (اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے 21 رمضان شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 21 رمضان شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں ۔
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کا کہنا تھا کہ 21 رمضان شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو شہادت حضرت علیؓ کے دوران سیکیورٹی کے لئے تشکیل دیے گئے پلان سے آگاہ کیا اور تمام افسران ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے کے جلوس و مجالس کے منتظمین و علمائے کرام سے رابطہ میں رہینگے۔
ایس ایس پی میرپورخاص نے علماء کرام، جلوسوں اور مجلس کے منتظمین سے دوران سیکیورٹی، امن امان اور پیش آنے والے مسائل سنے اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
اجلاس میں اہل تشیع مکتب فکر کے علمائے کرام، نمائندگان، تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور سب ڈویژن آفیسرز نے شرکت کی ۔











