معاشی بحران سے نمٹنے میں چینی حکومت نے سب سے بڑھ کر مدد کی ہے؛گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

15

لاہور،06اپریل( اے پی پی):گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ چینی عوام اور حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے، سابقہ ادوار میں پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے عظیم دوست چائنہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا  جبکہ موجودہ حالات میں معاشی بحران سے نمٹنے میں چینی حکومت نے سب سے بڑھ کر مدد کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سی ای او یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی غیاث عبداللہ پراچہ کے ہمراہ چینی گیس کمپنی کے ایم ڈی مسٹر لیو اور وفد  سے ملاقات  میں کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری کے  امور پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ  خنجراب ٹنل کا کھلنا ملکی ترقی کی نوید ہے ،خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک  منصوبوں کی تکمیل بہت تیزی آئے گی۔

اس موقع پر چئیرمن آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن/ڈائریکٹر یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی میاں شاہد اقبال اور ڈائریکٹر یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور بھی موجود تھے۔