نارووال،06 اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی زیرصدارت گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا۔ ڈی ایف سی نارووال نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ ضلع نارووال کے لیے امسال ساڑھےلاکھ ٹن گندم(6لاکھ 70ہزاری بوری سوکلوگرام) کاہدف مقررکیاگیاہے،جس کے لیے مجموعی طورپرپانچ (نارووال ،بدوملہی،دم تھل،منڈی خیل،شکرگڑھ) میں سنٹرزقائم کئے گئے ہیں اورگندم کی خریداری کے سلسلہ میں تمام سنٹرز میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اورپالیسی کےمطابق باردانہ کاشتکاروں میں تقسیم کیاجائے گا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے ڈی ایف سی نارووال کو ہدایت کی کہ وہ سنٹروں میں عوام کے بیٹھنے کے لئے انتظامات کریں،پنجاب حکومت کاشتکاروں سےگندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ گندم کی خریداری مہم کے دوران کسی بھی شخص کوگندم سٹوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی،گندم کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے ڈی سی آرراناامجدعلی،اسسٹنٹ کمشنرزخضرظہورگورائیہ،فاروق اعظم کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرشاہ نواز چوہان،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ای اے ڈی اے علی طاہر،سی ڈی او عاصم ریاض واہلہ،ڈی آئی او احسان،فوڈآفیسرعاطف حسین راں، ترجمان پولیس نثارپنوں ودیگرنے اجلاس میں شرکت کی۔











