نوشہرہ ورکاں؛ پولیس ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

34

نوشہرہ ورکاں، 29اپریل(اے پی پی):آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ پولیس  ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے،ضلع گوجرانوالہ کے ہزاروں پولیس ملازمین اور افسران کے شوگ، ہیپاٹائٹس اے بی،کلسٹرول ،بلڈ ٹیسٹ ودیگر ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ یکسوئی سے جاری  ہے۔

 ٹیسٹز کروانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر  ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال  سے ایک پرچی پر سہولت دی گئی ہے اور تمام ٹیسٹ فری ہونگے۔

تحصیل ھیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں پولیس ملازمین کے جاری ٹیسٹز کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل عبد الحمید ورک نے ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کی سروس بہت کھٹن ہے اور انکی صحت کا خیال رکھنا ادارہ پنجاب پولیس کی زمہ داری ہے ۔