نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کی زیر صدارت اجلاس ،انسداد سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

18

لاہور، 11 اپریل ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحولیات کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں انسداد سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیاسیکرٹری  تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور کاشف انور، چئیرمین آر آئی ٹی اے انعام الحق، سٹیل ملز سے وابستہ صنعتکاروں نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔سٹیل فیکٹری مالکان نے 30 اپریل تک فیکٹریوں میں ایمیشن کنٹرول سسٹم لگانے کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سنجیدہ مسئلہ ہے، روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے، بعض فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں پولیشن کنٹرول ڈیواسز نہ لگانے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماحول اتنا آلودہ ہوچکاہے کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے. فیکٹریوں کی بندش نہیں چاہتے، ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا چاہتے ہیں فیکٹریاں پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول دیں گے۔