فیصل آباد،11 اپریل (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر صدر کامران صغیر نے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کر لی ہیں ۔
اے سی کامران صغیر نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر ڈجکوٹ میں دس دکانوں پر چھاپے مارا اور چینی کی بوریاں قبضہ میں لے کر دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔











