نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

31

لاہور 4اپریل ( اے پی پی ) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و  توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس گندم خریداری مہم، گندم خریداری کے لئے وسائل کی فراہمی، مفت آٹا سکیم اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ زراعت ،خزانہ ،خوراک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اس موقع پر کہا کہ ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، حکومت کی اس بڑی فلاحی سکیم سے پنجاب کے 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومتی مشینری مستحق گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے

پنجاب کا کوئی مستحق گھرانہ مفت آٹے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گاماہ رمضان میں فی خاندان 10کلو آٹے کے 3تھیلے دئیے جا رہے ہیں۔