ڈیرہ بگٹی،09اپریل(اے پی پی):ڈیرہ بگٹی رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے، پیرکوہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 25 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ممتاز کھتران نے کیا۔ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے غیر ضروری سرگرمیوں سے بچا جا سکتا ہے۔











