آئی ٹی سیکشن کی کارروائی،30 لاکھ مالیت کے  موبائل مالکان کے حوالے 

36

مظفرگڑھ، 29 مئی (اےپی پی): ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر آئی ٹی سیکشن کی کارروائی،30 لاکھ مالیت کے 58 موبائل مالکان کے حوالے کردئیے۔

 ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر آئی ٹی سیکشن نے کارروائی میں  30 لاکھ مالیت کے 58موبائل برآمدکئے اور  ایس پی انویسٹی گیشن تنویر احمد ملک نے موبائل فون مالکان کے حوالے کیے۔ تمام موبائل ای گیجٹ ایپلیکیشن کے موثر استعمال کی وجہ سے ریکور کیے گئے۔ موبائل مالکان نے مظفرگڑھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تنویر احمد ملک کا کہنا تھا کہ بروقت موبائل ریکوری پر انچارج آئی ٹی منورحسین کا کردار قابل ستائش ہے۔ مظفرگڑھ پولیس ہر وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔