اوکاڑہ،27مئی(اے پی پی ):ڈیپارٹمنٹ آف فزکس اور ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ میں سائنسی میلہ منعقد کیا گیا۔نمائش میں طلباءو طالبات نے الیکٹرونکس اورشمسی توانائی کے پروجیکٹس،سولرٹنل ڈرائیر،فَریزنل رفلیکٹر، فائر فائٹنگ روبوٹ، سولرپاورانورٹر،آٹو لائٹنگ سسسٹم،آن لائن ووٹنگ سسٹم، چیٹ آپلیکیشنز، کمپیوٹر گیم سمیت مختلف ماڈل کو روشناس کروایا۔
اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر ڈاکٹر عثمان غنی اور طاہر خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں کے درست استعمال کی نشانی ہے۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف ایگریکلچرسب کیمپس دیپالپوراوکاڑہ کے پرنسپل ڈاکٹرطارق عزیز نے طلباء کی اس کاوش کو سراہا۔ نمائش میں ڈاکٹرمسعوداعوان، ڈاکٹرعثمان غنی،ڈاکٹر مظہرحسین رانجھا، ڈاکٹرتنویر، ڈاکٹرارشد، ڈاکٹرآمنہ ایوب، ڈاکٹر فیاض، علی عمران اور طاہر طور بھی موجود تھے۔