جوھرآباد؛پاک فوج سے اظہار محبت کے لئے شہری اتحاد کے زیر اہتمام ریلی

5

جوھرآباد،27مئی( اے پی پی):پاک فوج سے اظہار محبت  کے لئے شہری اتحاد خوشاب کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھا اعوان، سابق وفاقی سیکرٹری طاہر سرفراز اعوان اور شہری اتحاد کے رہنما چوھدری عبدالمنان سمیت شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ریلی پرانا چوک سے شروع ہو کر کلمہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے  بڑے بڑے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

 مقررین نے اپنی تقاریر میں  پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔