اوکاڑہ: بازاروں میں قائم تجاوزات کو فوری طور پرہٹانےاوربلدیہ سے تعاون نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں۔ایڈمنسٹریٹر ملک احمد فراز اعوان

25

اوکاڑہ،06مئی (اے پی پی): ایڈمنسٹریٹرملک احمد فراز اعوان کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی اوکاڑہ میں بلدیہ کے جنرل معاملات پر میٹنگ کا انعقادکیا گیا اس موقع پر بلدیہ کے تمام آفیسرز و برانچوں کے ہیڈز نے شرکت کی بلدیہ کے تمام افسران نے اپنے اپنے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈمنسٹریٹر ملک احمد فراز اعوان نے ہدائیت کی کہ پلاننگ برانچ اپنا سروے جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ کریں اور نقشہ فیس و کنورژن فیس کی وصولی کے لئے کام کریں تاکہ بلدیہ کے مالی معاملات میں بہتری لائی جا سکے جنرل بس سٹینڈ پر اڈا پرچی فیس کی وصولی میں کمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے انکوائری رپورٹ طلب کر لی انہوں نے واٹر ریٹ، ٹرک اڈاپرچی فیس،لائسنس فیس ہتھ ریڑھی، کرایہ دوکانات و غیرہ کو بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ملک احمد فراز اعوان نے ہدائیت کی کہ ریگولیشن برانچ بازاروں میں قائم تجاوزات کو فوری طور پرہٹانے اوربلدیہ سے تعاون نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں جبکہ میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس شہر میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے اور سیوریج کی شکایات کے ازالہ کے لئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی انلسٹمٹ و رینوول کی فیس وصولیوں کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے انہوں نے نئی لینڈ فل سائٹ کی جگہ شہر کے نزدیک ترین مقام پر دیکھنے کی ہدایت کی تاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں بچت کی جا سکے ٹیوب ویلوں کو چلانے کے اوقات کار اس طرح طے کئے جائیں کہ لوگوں کو ضرورت کا پانی بھی مل سکے اور بجلی کا ضیاع بھی نہ ہو۔